ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی حکومت کشمیر کے حوالے سے ریاستی پالیسی تشکیل دے: سراج الحق

پاکستانی حکومت کشمیر کے حوالے سے ریاستی پالیسی تشکیل دے: سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے اسلام آباد میں دلیر حکمرانوں کا ہونا ضروری ہے، بزدل حکمران کشمیر آزاد نہیں کراسکتے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹر سراج الحق نے منصورہ میں حریت کانفرنس کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو یقین دہانی کرائی کہ پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے، ضلع اور تحصیل سطح پر کشمیر کانفرنسز کی جائیں گی، تین فروری کو بچوں کی واک، چار فروری کو یوتھ مارچ کیا جائے گا جبکہ پانچ فروری کو نماز جمعہ کے اجتماعات میں کشمیر کی آزادی کے لئے قراردادیں منظور کی جائیں گی۔

سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے مسئلے پر او آئی سی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، پاکستانی حکومت کشمیر کے حوالے سے ریاستی پالیسی تشکیل دے اور سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کر کے کشمیر کے مسئلے کے لئے وزارت خارجہ میں نائب وزیر خارجہ مقرر کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومتوں کے رویے نے کشمیریوں کو مایوس کیا ہے، ایسے مزاکرات کو مسترد کر دیں گے جس میں کشمیریوں کی نمائندگی نہیں ہوگی۔