ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کا سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ

یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کا سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزبیع کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ, پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور اماراتی حکومت کے درمیان ابوظہبی اوردبئی میں سیف سٹی پراجیکٹس پرمشترکہ کام کرنے کے حوالے سےایم او یو جلدسائن کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق حماد عبید ابراہیم سالم الزبیع نے فرسٹ سیکرٹری محمد علی سعید بوسیبا کے ہمراہ سیف سٹی کادورہ کیا ,  اماراتی وفد کو ایم ڈی ملک علی عامر، سی او او اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمن آفیسر کامران خان نے خوش آمدید کہا۔ دورہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مشترکہ پراجیکٹس کے سلسلے میں ایک پیش رفت تھا۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور اماراتی حکومت کے درمیان ایم او یو سائن کیا جائے گااوراس ایم او یو کے تحت پی ایس سی اے ابو ظہبی اور دبئی سیف سٹیز پراجیکٹس پر یو اے ای گورنمنٹ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔اسی سلسلے میں مزید اعلی سطح کےوفود اور ماہرین کے دورے مستقبل قریب میں متوقع ہیں۔اماراتی سفیر کو اتھارٹی کے ویژن، مشن ، سٹرکچر اور آپریشنز بارے بریف کیا گیا،وفد کو آئی سی تھری پراجیکٹ کے ہر شعبے کی حکمت عملی بتائی گئی ۔

اماراتی سفیرکا کہنا تھا کہ آئی سی تھری پراجیکٹ بین الاقوامی معیار اور جدید ٹیکنالوجی کے عین مطابق ہے, اماراتی سفیر نے یاداشت کی کتاب میں اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے تعاون مل کر کام کرنے کے عزم اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اورمعزز مہمان کو سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے شیلڈز پیش کی گئیں۔