ڈیڈ لائن میں 2 روز باقی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیر سیالوی سے ملاقات کا فیصلہ

ڈیڈ لائن میں 2 روز باقی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیر سیالوی سے ملاقات کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) شریعت محمدی کے نفاذ کی ڈیڈ لائن میں دو روز باقی رہ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی  سے آج ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی سے ملاقات کے لئے آج سرگودھا جائیں گے، جہاں وہ رانا ثنااللہ اور اپنے استعفیٰ سے متعلق سیال شریف کے پیر سے اہم بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ20 جنوری کو داتا دربار پر ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی نے ملک بھر میں شریعت محمدی کے نفاذ کیلئے حکومت کو 7 دن کی مہلت دی تھی جو 27 دسمبر کو ختم ہوجائے گی۔

پیر حمیدالدین سیالوی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ناموس رسالت پر ایک بار نہیں دس ، دس بار جان دینے کے لئے تیار ہیں، اگر ملک میں شریعت محمدی کا نفاذ نہ کیا گیا تو پھر گلی گلی میں احتجاج ہوگا۔