ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف، مریم، شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر پیمرا کو نوٹس

 نواز شریف، مریم، شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر پیمرا کو نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے آمنہ ملک کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز مسلسل عدلیہ پر تنقید کررہے ہیں، پیمرا نے عدلیہ مخالف تقاریر روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر نشر نہ کرنے کا حکم دے۔ جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 فروری کو جواب طلب کر لیا۔