(زین مدنی) لولی وڈ انڈسٹری کی شوخ و چنچل اور بولڈ اداکارہ ماڈل گلوکارہ ماتیرا نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی شوہر ڈی جے فلنٹ سے ایک تین سالہ بیٹا بھی ہے جو ماتیرا کے پاس رہے گا ۔
تفصیلات کے مطابق شوخ و چنچل اور بولڈ اداکارہ ماڈل ماتیرا جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی، انہوں نے بھی اپنے شوہر سے راستے جدا کر لئے ہیں۔ماتیرا کا شوہر بھی گلوکار ہے، نام فاران جے مرزا ہے لیکن ڈی جے فلنٹ کے نام سے مقبول ہے اور دونوں کے اذدواجی تعلقات اب اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔
اس سلسلے میں ماتیرا نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر اس طلاق اور تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔
شوبز انڈسٹری میں طلاقوں کا رجحان اب بڑھتا جا رہا ہے اس کی وجہ آزادانہ کام کرنے کی اجازت نہ ملنا ہے یا سٹار بننے کے بعد خود کو سٹار سمجھنا ہے۔