کھڑک سنگھ حویلی اور اکبری محل اصل حالت میں بحال ہوں گے، محسن نقوی کی سائٹس کے وزٹ کے دوران ہدایات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شاہی قلعہ میں کھڑک سنگھ حویلی اور اکبری محل اصل حالت میں بحال ہوں گے۔کھڑک سنگھ حویلی اور اکبر ی محل کی بحالی سے سیاحت کے فروغ ملے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کھڑک سنگھ حویلی اوراکبری محل کی اصل حالت میں بحالی کے پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اتوار کے روز کھڑک سنگھ حویلی اوراکبری محل کے مختلف حصے دیکھےاور ان تعمرات میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ کو کھڑک سنگھ حویلی سے برآمد ہونیوالے پرانے جہاز کے انجن کے بارے میں بتایاگیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کھڑک سنگھ حویلی سے برآمد ہونیوالے قدیم نوادرات بھی دیکھے۔ انہوں نے حویلی  اور اکبری محل میں بحالی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے حویلی کے بالا خانے اور بالاخانے کی چوبی چھت کابھی معائنہ کیا۔

محسن نقوی کو کھڑک سنگھ حویلی کی دیواروں پر موجود پلستراتار کر نانک چندی اینٹوں کے بارے میں بتایاگیا۔ محسن نقوی نے حویلی اوراکبری محل کی بحالی کے پراجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 والڈ سٹی اتھارٹی کے سربراہ کامران لاشاری اور ماہر آرکیالوجیسٹوں نے پراجیکٹس کی تکمیل کے بارے بریفنگ دی۔