سٹی 42: ملتان میں بھی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے۔ سجاد میتلا ملتان میں ہائی کورٹ بار کے صدر منتخب ہو گئے.
صدر کے امیدوار سجاد حیدر میتلا نے 4ہزار ایک سو 47 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کر لی۔ ہارنے والے امیدوار رانا عارف کمال نون ایک ہزار 905 ووٹ پی حاصل کرسکے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر سید انیس مہدی نے 2748 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے۔ فیاض منصب سکھیرا نے 1685ووٹ حاصل کیے، جنرل سیکرٹری کی نشست پر تیسرے نمبر پر ظفر اقبال بھٹہ نے 755 ووٹ حاصل کیے۔ فیض اللہ چنڑ 662 ووٹ حاصل کرکے چوتھے نمبر پر رہے۔
نائب صدر کی سیٹ پر علی رضا علوی ن کامیاب ہوئے۔ آغا محمد علی ، شعیب قریشی اور ساجد اقبال چوہدری نائب صدر کی نشست پر ہار گئے
لائبریری سیکرٹری کی نشست پر سردار رفیق ڈوگر نے خاتون وکیل شہناز سعید قاضی کو شکست دے دی۔ فنافس سیکرٹری کی نشست پر قاضی وسیم پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔
ہائی کورٹ بار کا الیشکن جیتنے والے وکلاء کے حامیوں کا خوب جشن ، ہار پہنائے اور ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے۔ نومنتخب صدر ہائیکورٹ بار سجاد حیدر میتلا نے تمام وکلاء کے لیے ڈنر کا اہتمام بھی کیا۔