سنی اتحاد کونسل نے نومنتخب سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پر آٹھ فروری کا الیکشن دھاندلی سے جیتنے کا الزام لگا دیا

سنی اتحاد کونسل نے نومنتخب سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پر آٹھ فروری کا الیکشن دھاندلی سے جیتنے کا الزام لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا الیکشن بہت بڑے مارجن سے ہارنے کے بعد سنی اتحاد کونسل کے ملک عامر ڈوگر  نے الزام لگا دیا کہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر دونوں 8 فروری کا الیکشن دھاندلی سے جیتے ہیں۔ 

 عامر ڈوگر نے اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے دونوں امیدواروں کے الیکشن ہارنے کے بعد  میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے تحفظات کے باوجود اسپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں حصہ لیا,معاشی و سیاسی استحکام کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔میاں اسلم اقبال کا نام تجویزکیا لیکن انہیں اسمبلی نہیں آنے دیاگیا۔

 عامر ڈوگر  نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کےنامزد وزیر اعلیٰ رانا آفتاب احمد خان اسمبلی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعلی کا الیکشن بھرپور انداز میں لڑیں گے ۔
عامر ڈوگر  نے کہا کہ ہاؤس مکمل نہ ہوتو الیکشن نہیں ہونا چاہیے۔  مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا ہےکہ رانا آفتاب ہمارے وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے ۔پریشر کے باوجود ہماری حاضری سوفیصد رہی۔