شوکاز  نوٹس ملتے ہی شیر افضل بیرسٹر گوہر کا منہ چومنے کے لئے ان کے پاس پہنچ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی  کے وکیل شوکاز نوٹس  کے بعد شیر افضل مروت نے  پہلے عمران خان کے نامزد جانشین بیرسٹر گوہر خان کے متعلق نامناسب باتیں کہیں پھر  پارٹی کی جانب سے سخت ردعمل اور شو کاز نوٹس ملنے کے بعد بیرسٹر گوہر  خان سے صلح کر لی اور لوگوں کے سامنے ان کا منہ چومتے رہے۔ 

پی ٹی آئی کی جانب سے  بیرسٹر گوہر خان کے خلاف بنامنابس باتیں کرنے پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا ، جس کے بعد شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر خان سے ملاقات کی اور بیرسٹر گوہر کےگلے لگتے ہوئے ان کے دونوں گالوں پر ’’پپیاں ‘‘ کر دیں ۔ 

شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چیئرمین شپ س کے عہدہ کا امیدوار اس لئے نہیں بنایا گیا کیونکہ ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی۔  بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے، پارٹی آفس چلانے کے لیے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا۔  تین ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ ورکرز کے احتجاج سمیت دیگر توقعات تھیں جس میں بیرسٹر گوہر ناکام ہوئے۔