سٹی 42: ہفتہ کے روز سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے باہر سے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
آج پنجاب اسمبلی کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر سے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق مشکوک افراد نے پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد نے خود کو "حساس ادارے کا افسر " ظاہر کیاتھا، پانچوں افراد کو تھانہ سول لائن منتقل کردیاگیا ۔