لاہور میں میچز کے معاملے کا حل وزیراعظم کی مداخلت سے مشروط

لاہور میں میچز کے معاملے کا حل وزیراعظم کی مداخلت سے مشروط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہوراور راولپنڈی میں میچز کے معاملے کا حل وزیراعظم کی مداخلت سے مشروط ہوگیا ہے۔  

ذرائع کے مطابق  لاہور اور راولپنڈی میں میچز کے انعقاد کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، پی سی بی بورڈ حکام نے معاملے پر بورڈ کے پیٹرن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کا بورڈ پیٹرن جلد وزیراعظم سے رابطہ کرکے معاملات سے آگاہ کرے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اخراجات کی مد میں مزید رقم کی ادائیگی نہ کرنے کے موقف پر قائم ہے۔جس کے باعث دو میچز کے بعد  لاہور میں لیگ کے بقیہ میچز کراچی منتقل ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والے میچز کی سکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اسے ہی پورا کرنا ہے۔ وزیر اعظم کے نوٹس لینے پر ہی پنجاب میں میچز یقینی ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیڈ لاک کے باعث شائقین کرکٹ بھی تذبذب کا شکار ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer