ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

 لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،صدارتی نشست پر اشتیاق اے خان کامیاب ہو گئے۔

صدر کی نشست پر حامد خان گروپ کے امیدوار اشتیاق اے خان 7 ہزار 2 سو 93 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ،لہراسب گوندل نے ووٹ 3 ہزار 3 سو 72 لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

 نائب صدر کی نشست پر ربیعہ باجوہ 3 ہزار 5 سو 90 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں،سیکرٹری کی نشست پر صباحت رضوی 4 ہزار 3 سو 10 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائی جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر شاہ رخ شہباز وڑائچ 7 ہزار 1 سو نو ووٹ لیکر کامیاب رہے،چیئرمین الیکشن بورڈ لاہور ہائیکورٹ بار چودھری عمران مسعود نے نتائج کا اعلان کیا۔