ویب ڈیسک:بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کروانے کے ساتھ ان پر بچے چھیننے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
عالیہ صدیقی کی جانب سے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ آبدیدہ ہیں اور عالیہ نواز الدین صدیقی کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ 'تم اپنے پیسوں سے کتنے ہی لوگوں کو خرید لو، میرے بچے مجھ سے نہیں چھین سکتے'۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی اہلیہ نے ویڈیو میں کہا کہ 'مجھ سے بچے چھین کر کہاں رکھو گے؟ میرے بچے کیا رہ لیں گے اس کے ساتھ؟ میرے بچوں کو تو پتا بھی نہیں کہ باپ کیا ہوتا ہے؟'
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس نے تو کبھی بچوں کو محسوس ہی نہیں کیا، اسے ان کا بالکل خیال نہیں ہے'۔ویڈیو پیغام میں روتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ 'میرا شوہر جیسا دکھائی دیتا ہے وہ ویسا نہیں، وہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے مجھ سے بچے چھیننے کی کوشش کررہا ہے'۔
عالیہ صدیقی نے انکشاف کیا کہ نوازالدین صدیقی نے بیٹی شوریٰ اور بیٹا یانی کی کسٹڈی کے لیے ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔اس کے علاوہ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر اداکار نوازالدین صدیقی پر ریپ کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ عالیہ کے مطابق انہوں نے شوہر کے خلاف ریپ کا مقدمہ تمام ثبوتوں کے ساتھ درج کروایا ہے۔