ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یاسمین راشد کا رانا ثنااللہ پرسنگین الزام

 یاسمین راشد کا رانا ثنااللہ پرسنگین الزام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے الزام عائد کیا ہےکہ رانا ثنااللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملےکی تحقیقات صحیح نہیں ہو رہیں کیونکہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ڈرٹی ہیری تحقیقات نہیں ہونے دے رہے،قاتلانہ حملےکے شواہد کو ضائع کرنےکی کوشش کی گئی۔ یاسمین راشد نے الزام عائد کیا کہ عمران خان پر حملے میں وفاقی اور نگران حکومت ملوث ہے، پنجاب کی نگران حکومت مسلم لیگ (ن) کے گھر کی باندی ہے ، سب سے مقبول لیڈر کو قتل کرانےکی کوشش کی جارہی ہے اور رانا ثنااللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی پر ہمیں اعتراض ہے، صوبائی حکومت نے جےآئی ٹی بنائی تو وفاقی حکومت نے کیوں مداخلت کی؟ نئی جےآئی ٹی میں وہ چار افسر ہیں جنہوں نے ثبوت ضائع کرنےکی کوشش کی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز دوبارہ عدلیہ کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں، اس بی بی کی تربیت ہی غلط ہوئی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer