(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے ایلمینٹر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں پر ان کا مقابلہ ملتان سلطانز کے ساتھ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے ایلمینٹر میچ میں لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان نے کی۔
لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 168 رنز بنائے۔عبد اللہ شفیق 52 ، کامران غلام 30، محمد حفیظ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان 1، فل سالٹ 2، ہیری بروک2، سمٹ پٹیل 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ڈیوڈ ویزے 26 اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ لیام ڈاؤسن اور محمد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم 162 رنز بناسکی، ہدف کے تعاقب میں پاؤل سٹرلنگ 13، ایلکس ہیلز 38 ، ول جیک 0، شاداب خان 14، لیام ڈاؤسن12 ، اعظم خان 40، حسن علی 6، آصف علی25، وسیم جونیئر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زمان خان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔