اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ،درخواست دینے کی آخری تاریخ کونسی؟

vacancies in the Colleges
کیپشن: class room file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)سرکاری کالجوں میں 531 مستقل لیکچررز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، سات مضامین میں مستقل اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے امیدوار  پنجاب پبلک سروس کمیشن میں اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے تحت سرکاری کالجوں میں 531 اساتذہ بھرتی ہوں گے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن سات مضامین میں مستقل بھرتیوں کیلئے تحریری امتحان لے گا۔ بائیولوجی، اکنامکس، سائیکالوجی اورایجوکیشن کے مضامین میں لیکچررز بھرتی ہوں گے۔ ہسٹری، اسلامیات اور فزیکل ایجوکیشن میں بھی مستقل لیکچررز بھرتی کئے جائیں گے۔

مذکورہ آسامیوں کے لئے پبلک سروس کمیشن نے 14 مارچ آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔ کالجوں میں لیکچررز کی بھرتیوں کیلئے ضابطہ کار پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دیاگیا ہے۔ امیدوار کمیشن کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔