لاہور، قصور، شیخوپورہ اور اوکاڑہ کے اسکولوں میں طلبا کیلئے پانی کی جانچ کا حکم 

girls students around water tap in school
کیپشن: girls students around water tap
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  راؤ دلشاد: کمشنر لاہور نے  قصور، اوکاڑہ ، لاہورا ور شیخوپورہ کے  سرکاری سکولوں میں پینے کے پانی کے معیار کی رپورٹ طلب کر لی۔

 رپورٹ کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان ریٹائر نے متعلقہ سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ چاروں اضلاع کے سرکاری سکولوں کی پانی کی ٹینکیوں  کی فوری صفائی بھی کرائی جائے اور پانی کے معیار کی جانچ بھی کرائی جائے ۔ کمشنر لاہور کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ۔طلباءو طالبات کو پینے اوروضو کرنے کیلئے معیار کے مطابق پانی کی دستیابی یقینی بنائیں۔

کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان ریٹائر کی زیر صدارت عوامی فلاحی اہداف۔ کھادوں۔ریونیو۔اور قیمتوں کے حوالےسے اہم اجلاس میں بتایا گیا کہ   قصور میں حالیہ شجرکاری مہم کے دوران14ایکڑ پر درخت لگائے جائیں گے ۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ یوریا۔ڈی اے پی کھاد کی یقینی دستیابی کیلئے ٹیکنالوجی بیسڈ حکمت عملی وضع کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ افسران۔عوامی فلاحی اہداف  کو مستقل پیمانوں پر  پائدار بنائیں۔کمشنر لاہور نے مین ہول کورز۔بس اڈوں۔صفائی۔عمارات کی تزئین۔پیچ ورک۔و دیگر کے پی آئیز کا   بھی جائزہ لیا جبکہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر حضرات سے عوامی فلاحی اہداف کیساتھ ضلعوں کے اپنےاہداف بھی طلب کر لئے۔ انہوں نے پھر واضح کیا کہ پرائس کنٹرول اور اشیاء کی دستیابی یقینی بنانےپر زیرو ٹالرنس ہے۔ ۔۔ شہریوں کی  صفائی۔قیمتوں و دیگر ہر  شکایت پر ایکشن نظر آنا چاہئیے۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کے  علاوہ اے ڈی سی آر توقیر الیاس چیمہ،اے ڈی سی جی ڈاکٹر مجتبی۔اے سی آر سید منور بخاری  نے شرکت کی۔