لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کل ہونگے

Lahore High Court Bar Election
کیپشن: Lahore High Court Bar Election
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے، ہائیکورٹ میں پولنگ ڈے کے موقع پر عام چھٹی ہوگی، عدالت کی جی پی او گیٹ والی کار پارکنگ بند، پولنگ انتظامات کے لئے شامیانے لگا دیے گئے، ہائیکورٹ میں انتخابات کے روز صرف وکلاء داخل ہوسکیں گے، غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ بارکےسالانہ انتخانات میں رواں سال بھی عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں، ہائیکورٹ بار کی 4 نشستوں کیلئے 16 امیدوار مدمقابل ہیں، صدر کےعہدے کیلئے2، نائب صدر5، سیکرٹری 4 اور فنانس سیکرٹری کیلئے5 امیدوار میدان میں ہیں، صدر کی نشست پرسرداراکبر علی ڈوگر اور رانا اسداللہ خاں کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔

 نائب صدر کیلئے سہیل شفیق چوہدری، رانا محمد رزاق، میاں سردارعلی گہلن، عبدالکریم خان اور عدنان طاہر خان مدمقابل ہیں، سیکرٹری کیلئے رائے عثمان احمد، طاہر فاروق المعروف اللہ بخش لغاری، میاں محمد عرفان اور میاں شبیر حسین میں مقابلہ ہوگا، فنانس سیکرٹری کیلئے محمد شاہ رخ شہباز وڑائچ، رضوان منشا جٹ، علی اختر خان، فلک نازگل اور احسان سیال مدمقابل ہیں۔ انتخابات میں ووٹر وکلاء کے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئےانتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، لیٹیگنٹ سنٹر نمبر 2 کا پولنگ بوتھ خواتین وکلاء ووٹرز کیلئے مختص کیا گیا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم بوتھ نمبر1 میں ووٹ نمبر ایک سے 8160 نمبر تک ووٹ کاسٹ ہونگے، کراچی شہداء ہال بوتھ نمبر 2 میں 8161 نمبر ووٹ سے 12 ہزار 720 نمبرتک ووٹ کاسٹ ہونگے، سٹڈی روم پولنگ بوتھ نمبر 3 میں 12 ہزار 721 نمبر ووٹ سے 14 ہزار400 نمبر تک ووٹ کاسٹ ہونگے، کیانی ہال بوتھ نمبر 4 میں 14 ہزار 401 نمبرووٹ سے 16 ہزار 560 نمبرتک ووٹ کاسٹ ہونگے، جناح لائونج پولنگ بوتھ نمبر5 میں 16 ہزار561 نمبرووٹ سے 19 ہزار680 نمبرتک ووٹ کاسٹ ہونگے، لیٹیگنٹ سںنٹرنمبر 1پولنگ بوتھ نمبر 6 میں 19 ہزار 681نمبر ووٹ سے 23ہزار 596 نمبرتک ووٹ کاسٹ ہونگے، پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer