(عابد چودھری) کاہنہ میں خاتون کے قتل کی لرزہ خیر واردات، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قاتلہ ماں بیٹی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
کاہنہ میں قسطوں کی رقم واپس مانگنے پر ماں بیٹی اور بیٹے نے یاسمین نامی خاتون کو چھریوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور بعد ازاں اس کی لاش کو ماں بیٹی کارٹن میں بند کرکے ویرانے میں پھینک آئیں تاہم کیمرے کی آنکھ نے قاتلہ ماں بیٹی کو کارٹن پھینکتے ہوئے دیکھ لیا۔ لرزہ خیز قتل کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 نے حاصل کرلی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ اور انعم رات کے وقت یاسمین کی نعش کو ویرانے میں پھینکنے کیلئے گھسیٹ کر لے جارہی ہیں۔
لاہورکے علاقے کاہنہ میں ملازمہ کی لاش ٹھکانے لگانے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
— Abdullah Malik (@abdullahmal99) February 25, 2022
ویڈیو میں دو خواتین کو لاش کو گتے کے ڈبے میں ڈال کر گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کا پہلے گلا دبایا گیا اور پھر چاقو سے وار کیے گئے جب کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔#Lahore pic.twitter.com/cTnszFk83A
ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار عظیم کا کہنا ہےکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان بشریٰ اور انعم اور طاہر کو کاہنہ کے نواحی علاقے سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، مقتولہ کے شوہر کی درخواست پر دفعہ 302 کےتحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔