لاہور میں ایک اور بلندو بالا عمارت کی تعمیر کا منصوبہ

لاہور میں ایک اور بلندو بالا عمارت کی تعمیر کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) لاہور میں ایل ڈی اے کی طرز پر ایک اور بلندو بالا عمارت کی تعمیر کا منصوبہ، جیل روڈ پر بورڈ آف ریونیو کی 18 کینال کے رقبے پر بلند و بالا عمارت تعمیر کی جائے گی، عمارت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس عمارت کو کمرشل اور سرکاری دفاتر کے لیے استعمال کیا جائے گا، شاپنگ مال، سینما اور تھیٹر سمیت ریسٹورنٹ اور ہوٹل بھی بنیں گے، جبکہ عمارت نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے جیل روڈ پر تعمیر ہوگی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں پنجاب پبلک پرائیویٹ اتھارٹی اس عمارت کی تعمیر پر منظوری دے گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کی جانب سے بلندو بالا عمارت کے ڈیزائن اور ماسٹر پلاننگ سمیت فزیبلٹی کنسلٹنٹسی طلب کرلی گئی۔

دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں نئے میگا پراجیکٹس کی تعمیر کیلئے ٹریفک روٹ کے متبادل پلان کی تیاری کیلئے سٹی او سے مدد مانگ لی، چیف انجنئیر ایل ڈی اے عبدالرزاق نے سی ٹی او کو خط لکھ دیا، میگا پراجیکٹس کو شروع کرنے سے قبل ٹریفک سٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا گیا، ایل ڈی اے، ٹیپا اور ٹریفک پولیس کی جوائنٹ ٹریفک سٹڈی ہوگی۔

  سی ٹی او کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس قابل افسران کو سٹڈی ورک کے لئے پابند کرے،  شہر میں ٹریفک کے دباؤ اور پریشانی سے بچنے کیلئے پری پلاننگ لازم ہے جس کیلئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer