ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی نے جیل عملے کے لئے اہم ہدایات جار ی کر دیں  

 وزیراعلی نے جیل عملے کے لئے اہم ہدایات جار ی کر دیں  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس)ایک طرف تو جیلوں میں وارڈرزکی کمی کا رونا رویا جاتا ہے تو دوسری طرف محکمہ داخلہ اور جیل افسران کے گھروں میں وارڈزکی بڑی تعدادغیرمتعلقہ ڈیوٹیوں پر تعینات ہے۔۔ وزیر اعلی پنجاب نے کیمپ جیل کے 145سے زائد جبکہ سنٹرل جیل کے 60 وارڈرز سمیت صوبہ بھر کے اہلکاروں کوفوری واپس بلاکرمتعلقہ جیلوں میں ڈیوٹیوں پربھجوانے کاحکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جیلوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر وارڈرزکی کمی کے باوجود افسران نے وارڈرز کی بڑی تعداد کوگھروں پرمحکمہ داخلہ کے افسران کوخوش کرنے کے لئے انکے ساتھ تعینات کردیا جن کووزیراعلی نے افسران کے گھروں سے واپس بلانے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ داخلہ اور جیل افسران کے گھروں مین وارڈزکی بڑی تعدادغیرمتعلقہ ڈیوٹیوں پر تعینات۔کیمپ جیل کے 145سے زائد جبکہ سنٹرل جیل لاہورکے 60 سے زائد سمیت سینکڑوں وارڈرز مختلف دفاتر،جیل افسران اور محکمہ داخلہ کے افسران کے گھروں مین تعینات ہیں۔آئی جی جیل نے صوبہ بھر کے اہلکاروں کوفوری واپس بلاکرمتعلقہ جیلوں میں ڈیوٹیوں پربھجوانے کاحکم دیتے ہوئے تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو آج رپورٹس جمع کروانے کا بھی حکم دیا ہے۔
رواں ہفتے احکامات پر عملدرآمدکروا کررپورٹ وزیراعلی کوبھجوائی جائے گی۔ واضح رہے کہ جیلوں میں ساڑھے 4ہزار وارڈرز کی کمی کا سامنا ہے اسی بات کے پیش نظر جیلوں میں سیکیورٹی معاملات بہتر بنانے کے لئے تمام سٹاف کو واپس بلوایا گیا ہے۔