طلبا ہوجائیں تیار، وفاقی وزیرتعلیم نے بڑا اعلان کردیا

طلبا ہوجائیں تیار، وفاقی وزیرتعلیم نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے سکولوں میں پچاس فیصد پالیسی کا خاتمہ کرتے ہوئے معمول کے مطابق ہفتے میں پانچ روز کھولنے کا اعلان کردیا۔

  تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ  ملک بھر کے تعلیمی ادارے ہفتے میں پانچ روز کھلیں گے،فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں پچاس فیصد بچوں کے لئے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کی کلاسز اگلے روز  کرنے کی ہدایت صرف 28 فروری تک تھی۔

ان کا کہناتھا کہ اس فیصلہ کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا، کچھ بڑے شہروں میں اسکولوں پر پابندیاں صرف 28 فروری تک ہی تھیں۔ یہ اعلان نامزد شہروں کے ہر تعلیمی اداروں پر لاگو ہوتا ہے جہاں پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ اللہ سبحانہ وتعالی کی لاتعداد رحمت کی بدولت ہم معمول پر آرہے ہیں۔

قبل ازیں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے جی سی یونیورسٹی لاہور کے سالانہ سپورٹس گالا کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ وائس چانسلر جی سی او اور راوئینز کی محنت نے مجھے حیران کر دیا ہے،تعلیم کے بغیر قوم آگے نہیں بڑھ سکتی نوجوانوں کے چہرے خوش نظر آرہے ہیں، میں یہی کہوں گا کہ محنت کریں تعلیم حاصل کریں آگے بڑھے، اگر آج میں اس جگہ پر کھڑا ہوں تو میں اپنی تعلیم کی وجہ سے ہوں۔

ان کا کہناتھا کہ اگر میں کوئی ٹویٹ کرتا ہوں تو اس کا جواب ٹویٹ کے مطابق نہیں آتا بلکہ چھٹی دو کے کمنٹ آتے، سیاست کا ٹویٹ کروں تو کمنٹ آتا ہے کہ سیاست چھوڑے تعلیم کی بات کریں، بہت سے بچے ایسے ہیں جو کبھی تعلیم حاصل نہیں کر سکتے لیکن آپ کو موقع ملا ہے آپ آگے بڑھیں، آپ اپنا مستقبل بنائیں گے تو پاکستان کا مستقبل بنے گا.

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے بعد تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے جنہیں 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولا گیا۔مرحلہ وار کھولے گئے سکولوں میں پچاس فیصد بچے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کو اگلے روز آنے کا کہا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer