ایم ایس سروسز ہسپتال کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

ایم ایس سروسز ہسپتال کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سروسز ہسپتال کے پیرا میڈیکس ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک نے سرور شاہد سمیت 88 پیرا میڈیکس ملازمین کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ہسپتال میں وارڈ کلینرز، سویپر، جونیئر کلرکس اور سکیورٹی گارڈز کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، حکومتی پالیسی کے تحت پیرامیڈکس سٹاف کو ریگولر نہیں کیا جا رہا، ریگولر ہونے کے لئے ایم ایس سمیت دیگر افسران کو درخواستیں دیں لیکن دادرسی نہ ہوئی، ریگولر نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ایم ایس سروسز ہسپتال کو قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا تھا، عدالت کے 5 نومبر 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔

 درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر ایم ایس سروسز ہسپتال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے، عدالت نے لاء افسر کو ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ سے ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer