سٹی42: ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا پر بھی پاوری گرل کا جادو چل گیا، سالگرہ پر پاوری ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔
تفصیلات کےمطابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ میں ہوں، یہ کیک ہے اور ہم پاوری کررہے ہیں۔ انعم مرزا کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ انعم مرزا نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ آپ سب دوست احباب کی جانب سے اس سالگرہ پاوری کا بہت شکریہ!!
View this post on Instagram
ثانیہ مرزا نےبہن کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ میں خود کو اتنا نہیں جانتی جتنا میری بہن مجھے جانتی ہے، میں ایک دن بھی تمہارے بغیر نہیں جی سکتی میرا بچہ، میں تم کو دلی جذبات سے بہت پیار کرتی ہوں۔
View this post on Instagram
انعم مرزا نے اپنی بہن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا کی سب سے اچھی بہن ہو، میں بہت خوش قسمت ہوں آپ میری بہن ہو، میں بھی آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔
یاد رہے دنانیر نے 6 فروری کو اپنی بہن اور سہیلیوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کے دوران محض 5 سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو کافی وائرل ہوئی، مختصر ویڈیو میں دنانیر انگریزی انداز میں اردو بولتے ہوئی دکھائی دی تھیں۔ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ان کی ویڈیو کی پیروڈی ویڈیوز بنائی گئیں جبکہ انہوں نے شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی شرٹس کی فروخت کا کاروبار بھی شروع کرلیا۔