جنید ریاض: سردی گئی، گرمی پھر سے لوٹ آئی، شہر کا موسم گرم رہنے لگا، سورج بھی آب و تاب سے نکل آیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔
شہر لاہور کا موسم بدل گیا ہے اور گرمی لوٹ آئی ہے، درجہ حرارت دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہے گا، ادھر فضا میں آلودگی بھی برقرار ہے آج شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 178 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز لاہور سموگ اور آلودگی کی بنا پر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔ شہر کی فضا آلودہ ہو گئی ہے، ایمپرس روڈ گڑھی شاہو کے علاقے میں فضا آلودہ ترین اور ایئرکوالٹی انڈیکس 263 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیفینس فیز 8 میں 174، گلبرگ 170، ماڈل ٹاؤن 169، کینٹ 168، ایف سی کالج ظہور الہی روڈ 163 جبکہ لمز یونیورسٹی ڈیفینس میں 54 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔