سٹی 42: ڈی جی قومی نصاب طاہر رفیق سے مختلف اضلاع کے نجی سکولزنمائندوں نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران پنجاب کریکیولم اتھارٹی نے تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کا عندیہ دیا،ملاقات کا اہتمام سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کیجانب سے کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی جی طاہر رفیق کا کہنا تھا کہ نجی سکولز کو درپیش مشکلات کا ادراک ہے اور نجی سکولز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرینگے۔صدر سرونگ سکولز میاں رضاءالرحمن نے کہا کہ ملک میں یکساں نصاب کے نفاذ کا فیصلہ خوش آئندہے، یکساں نصاب پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ ملاقات کے اختتام پر صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن میاں رضا نے ڈی جی طاہر رفیق کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
نجی سکولزنمائندوں کا موقف تھا کہ کرونا وائرس کے باعث نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اور اساتذہ ہوئے۔ یہ ادارے اپنے غریب اساتذہ کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی سخت فکرمند رہے۔ ظاہرہے ان اساتذہ کرام کی آمدنی کا واحد ذریعہ ماہانہ تنخواہ ہوتی ہے اور تنخواہ ان کو طلبہ سے وصول کردہ فیسوں کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔ باشعور لوگ تعلیم اور استاد کی قدر ضرور کرتے ہیں۔لہذا ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔
دوسری جانب پاکستان میں سکول جانے والے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی پڑھائی کا اتنا حرج ہو چکا ہے اور پاکستان جیسے ملک میں جہاں شرح تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کے سکول جانے کا رجحان بھی کافی کم ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں دیگر شعبوں کی طرح تعلیمی ادارے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں تعلیمی ادارے بند رہنے سے ناصرف بچوں کی تعلیم کا حرج ہوتا رہا بلکہ پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ بھی شدید متاثر ہوئے ۔