ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سوشل سیکورٹی نے ڈاکٹروں کو خوشخبری سنادی

محکمہ سوشل سیکورٹی نے ڈاکٹروں کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) پنجاب سوشل سیکورٹی کی گورننگ باڈی کا 145 واں گورننگ باڈی اجلاس، لاہور میں میڈیکل کالج، ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ سمیت اہم فیصلے کرلیے گئے۔        

محکمہ سوشل سیکورٹی ذرائع کے مطابق پنجاب سوشل سیکورٹی کا پہلا میڈیکل کالج لاہور میں بنانے جبکہ سالوں سے التوا ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسپیشلائز امراض کے لیے کنسلٹنٹ کی تعیناتی کی اجازت اور مزدوروں کو دوران علاج ایک وقت کے کھانے کی رقم 250 روپے کردی گئی۔

ترجمان ڈاکٹر بابر بندیشہ کے مطابق اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل، چیئرمین گورننگ باڈی انصر مجید خان نے کی۔ اجلاس میں کمشنر سوشل سیکورٹی تنویر اقبال تبسم، وائس کمشنر سوشل سیکورٹی کلثوم ثاقب اور گورننگ باڈی کے دیگر ممبران شریک ہوئے۔