ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کی آمد سے گراس روٹ کرکٹ میں تیزی آگئی

پی ایس ایل کی آمد سے گراس روٹ کرکٹ میں تیزی آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) پی ایس ایل کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد سے شہر میں گراس روٹ کرکٹ کی سرگرمیاں بھی عروج پر پہنچ گئیں، نوجوان کرکٹرز کہتے ہیں کہ کلب کرکٹ ہی سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد سے گراس روٹ کرکٹ کی سرگرمیوں میں بھی تیزی آگئی۔ شہر میں عبد الحمید پوپا میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اور لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

نوجوان کرکٹرز کہتے ہیں کہ کلب کی سطح پر کوالٹی کرکٹ ٹورنامنٹس سے ہی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ عبدالحمید پوپا میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اور لاہور چیلنج کپ کی طرز کے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے کرکٹ بحال ہوگی۔

عبدالحمید پوپا میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں شہر کی 48 اور لاہور چیلنج کپ میں 64 کلبز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔