ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی عائد

شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) چند سال قبل کی بات کی جائے تو سودا سلف کی خریداری کیلئے ہر کوئی کپڑے سے بنا ہوا بیگ استعمال کرتا تھا جس سے چیز کا پردہ تو ہوتا ہی تھا اور بیگ مضبوت بھی تھے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ہم کپڑے کے بیگ کے بجائے پلاسٹک کے بیگ استعمال کرنے لگے ہیں۔

آلودگی پھیلانے والے عناصر میں روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والے پلاسٹک کے شاپنگ بیگ کا کردار سب سے زیادہ ہے۔ مناسب ویسٹ منیجمنٹ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے پلاسٹک کی اشیا خصوصا شاپنگ بیگ کا غیر ضروری استعمال ہماری زمین کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے۔ پلاسٹک کی تھیلیوں کی بھرمار جہاں ماحول کو آلودہ کرتی ہے وہیں ان سے پیدا شدہ فضلہ تعفن کا باعث بھی ہے۔

محکمہ جنگلی حیات نے چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس میں شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ تفریح کے لیے آنے والے سیاحوں کے شاپنگ بیگز کو چڑیا گھروں میں لانے کی اجازات نہیں ہوگی۔

ڈی جی وائلڈ لائف سید طاہر ہمدانی نے شاپنگ بیگز کے خاتمے کے لیے چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس میں شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایات پر عمل درآمد کرنے والے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سید طاہر ہمدانی کا کہنا ہے کہ تمام افسران پارکس کے داخلی راستوں پر سیاحوں کی چیکنگ کے دوران بیگز کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں اور تمام ادارے متعلقہ رپورٹس جمع کروائیں۔