قمر زمان کائرہ کا نواز شریف کو پاکستان نہ آنے کا مشورہ

قمر زمان کائرہ کا نواز شریف کو پاکستان نہ آنے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آئینی و جمہوری راستے اختیار کرکے حکومت کو ہٹائیں گے، نئے الیکشن اور مڈٹرم الیکشن غیرآئینی نہیں، چئیرمین نیب سے کہتا ہوں اگر ایف ڈبلیو او رشوت لیتا ہے تو ملک کے تمام منصوبوں کے ٹھیکے کھولے جائیں۔

پارٹی رہنما چودھری امجد جٹ کے والد کی رسم قل پر میڈیا سے گفتگو میں قمرزمان کائرہ حکومت پر خوب برسے، کہتے ہیں حکومت نے معیشت کا گلا گھونٹ کرعوام کا جینا دوبھرکردیا ہے۔ اس حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجیں گے، خورشید شاہ پر پرانے کیسز کھولے جارہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے نوازشریف کو علاج ادھورا چھوڑ کر پاکستان نہ آنے کا مشورہ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے شہبازشریف مارچ میں آ رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے حکومت کو گھر بھیج کر چھٹکارا حاصل کریں گے۔ احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی ضمانت خوش آئند ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے کون سی بات کردی ہے جس پر ہمارے وزرا گلے پھاڑ پھاڑ کر تعریفیں کررہے ہیں۔ ٹرمپ تو خود عذاب ہیں وہ ہماری مدد سے افغانستان سے فوجیں واپس نکالنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو یکم مارچ سے پنجاب آ رہے ہیں جس کے بعد خواتین، یوتھ، پی ایس ایف، اقلیتوں کی میٹنگز کے علاوہ ساہیوال اور فیصل آباد میں جلسے جلوس ہوں گے.