(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کی پرموشن پالیسی کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت پنجاب نے اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی ہے اور اس کمیٹی نے اپنی سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے گریڈ میں ترقی کے لئے ٹریننگ کے 30 نمبر اور بورڈ کے 30 نمبر رکھے جا رہے ہیں جبکہ اے سی آر کے 40 نمبر ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے اس پر ورکنگ شروع کر دی ہے اور اس عمل کو اپنانے سے پنجاب افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کا عمل سخت ہو جائے گا اور گریڈ 20 اور گریڈ 21 تک قسمت والے افسران ہی پہنچ پائیں گے۔