نوکریوں کی فراہمی کی دعویدار حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے 53 کنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے بر خاست کر دیا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد رحمان گیلانی نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوانوں سے نوکری کا وعدہ کر کے حکومت میں آنے والی تبدیلی سرکار نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے 53 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا، تمام ملازمین بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ آٹومیشن سسٹم پروجیکٹ میں کام کر رہے تھے۔
کنٹریکٹ پورا ہونے پر ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کی گئی اور نوکری سے برخاست کر دیا گیا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسدالرحمان گیلانی میں 53 ملازمین کی برخاستگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کنٹریکٹ ملازمین کو برخاست کرنے سے سے دیگر کنٹریکٹ ملازمین بھی تذبذب کا شکار۔