ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

 نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کامعاملہ، پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی،پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت میں توسیع کی مخالفت کردی، نوازشریف کی ضمانت منسوخی کی کابینہ نے منظوری دی،وزیراعلیٰ اپنے اختیارات استعمال کریں،خصوصی کمیٹی نے نوازشریف کی ضمانت منسوخی کی سفارش کی تھی۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہناتھا کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کو غیرتسلی بخش قراردیا،ڈاکٹرعدنان نے ویڈیو بیان دیا کہ مزید میڈیکل رپورٹس موجود نہیں،کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹرز سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی،کمیٹی نے جائزہ لے کر فیصلہ کیا کہ نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہیں ہوسکتی ،8 ہفتوں کی ضمانت اب 16 ہفتوں تک پہنچ چکی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ  نوازشریف آج تک لندن کے کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے،24 فروری کو کوئی آپریشن ہوا نہ اور کوئی اطلاع دی گئی کہ آپریشن کب ہوگا،کابینہ کے فیصلے کے بارے میں وفاق کو خط لکھ رہے ہیں، ضمانت میں توسیع پرمزید پیش رفت وفاق نے کرنی ہے۔

وزیر قانون راجہ بشارت  کا مزید کہناتھا کہ عدالت نے نواز شریف کو آٹھ ہفتے کی ضمانت دی تھی اور عدالت کے فیصلے میں طے تھا کہ جب تک پنجاب حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرتی ان کی ضمانت میں خود بخود  توسیع ہوتی رہے گی، نواز شریف کو آٹھ ہفتوں کے بجائے سولہ ہفتے ملے تاہم آج تک لندن میں مقیم نواز شریف کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔

وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا کہ آج حکومت پنجاب کا فیصلہ بہت ضروری تھا، آٹھ ہفتے کی توسیع تو انہیں خود بخود مل چکی ہے،کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اس میں مزید توسیع نہیں بنتی نہ قانونی لحاظ سے نہ اخلاقی لحاظ سے اور نہ ہی طبی لحاظ سے،ہم وفاقی حکومت کو لکھ رہے ہیں اب وہ اس کو آگے لے کر چلیں گے کیونکہ ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ نے دی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer