ڈرگ کورٹ میں جج تعینات نہ ہو سکا، کیس التوا کا شکار

ڈرگ کورٹ میں جج تعینات نہ ہو سکا، کیس التوا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: جوڈیشل کمپلیکس میں ڈرگ کورٹ، ڈرگ مافیا کے کیسوں کی سماعت کرنے والی اہم عدالت ہے جہاں پر دو ماہ سے جج نہ ہونے کی وجہ سے سینکٹروں ریگولر کیس التوا میں پڑیں ہیں سائلین اور وکلا کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے میڈیکل سٹوروں پر ادویات مہنگے داموں فروخت کرنے، جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریوں کے کیس اور بغیر لائنس کارروبار کرنے والے افراد کو سزائیں دلوانے کے لیے لاہور جوڈیشل کمپلیکس میں چیرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت قائم کر رکھی ہے جہاں پر کیسوں کی سماعت کی جاتی ہے ڈرگ کورٹ میں دو ماہ سے جج مقرر نہیں ہوا جس کی وجہ سے سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈرگ کورٹ میں درخواست ضمانتوں کے لیے ڈیوٹی جج مقرر کر رکھا ہے لیکن وہ ہفتے میں ایک دن کام کرتے ہیں جبکہ کسی ریگولر کیس کی سماعت نہیں ہوتی سائلین کی جگہ وکلا بھی تاریخیں لے کر پریشان ہیں۔

عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلا اور سائلین کی لاہور ہائی کورٹ سے اپیل ہے کہ لاہور ڈوثرن کی اہم عدالت میں جج مقررکیا جائے تاکہ التوا میں پڑے کیس نمٹائیں جائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer