دکاندار نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

دکاندار نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) شہرلاہور پنجاب کا وہ واحد ضلع  ہے جہاں پولیس فورس سب سے زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ وسائل کی بھی کوئی کمی نہیں، سیف سٹی کے کیمرے، ڈولفن، پولیس رسپانس یونٹ سمیت درجنوں دیگرفورسز کی موجودگی بھی بے سود ہے، جرائم کا گراف نیچے آنے کی بجائے مزید بڑھ گیا، جو لمحہ فکریہ ہے۔

جرائم پیشہ افراد نے لاہور میں اودھم مچا رکھا ہے، چوری، ڈکیتی ، قتل ، اغوا کی وراداتیں تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہیں، خواتین ،بزرگ ،بچے،پولیس اہلکاراور فنکار بھی جرائم پیشہ افراد کا نشانہ بن رہے ہیں، ایسا لگتا ہےکہ پولیس جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

آج تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں واقع موبائل شاپ پر تین ملزمان نے اسلحہ  کے زور پر ڈکیتی کی کوشش کی، اسی دوران دکاندار نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں ملزمان نے فائرنگ کردی اور بوکھلاہٹ میں اپنے ہی ساتھی کو فائر کر کے زخمی کردیا جس کو مقامی شہریوں نے پکڑ کر تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس کے حوالے کر دیا ہے, واقعے کی سی سی ٹی وی  فوٹیج سٹی42 کو موصول ہوگئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں شواہد اور تحقیقات کی روشنی میں ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer