ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میچز کے دوران دکانیں اور ہوٹل بند کروانے کا اقدام چیلنج

میچز کے دوران دکانیں اور ہوٹل بند کروانے کا اقدام چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قذافی سٹیڈیم میں میچز کے دوران دکانیں، ہوٹل بند کروانے کا اقدام چیلنج کردیا گیا، جسٹس مسعود عابد نقوی نے ہوم سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں میچز کے دوران دکانیں اور ہوٹل بند کروانے کا اقدام چیلنج کردیا گیا ہے اس حوالے سے جسٹس مسعود عابد نقوی نے ہوم سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مصطفیٰ نقوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور درخواست میں پی سی بی ہوم سیکرٹری سمیت دیگرز کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم میں 22 مارچ تک میچز کا انعقاد کیا پروگرام ہے، موقف  اختیار کیا گیا کہ انتظامیہ نے دوران میچز دکانیں، ہوٹلز بند کرنے کا حکم دیا۔

مصطفیٰ نقوی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے نام پر کاروبند کرنا خلاف آئین ہے، سکیورٹی کے نام کس قانون کے تحت کاروبار بند کروائے جا رہے ہیں۔

      

Shazia Bashir

Content Writer