(جنید ریاض) قائد اعظم اکیڈمی برائے ترقی و تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مہم کا آغاز کردیا۔
قائد اعظم اکیڈمی برائے ترقی و تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پرومو جاری کردیا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کےسکولوں میں پہلے سے داخلہ مہم 2020 کا یکم مارچ سےشروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
داخلوں کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو تشہری مہم شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں، قائد اعظم اکیڈمی برائے ترقی و تعلیم کی ویڈیو میں عوام کوسرکاری سکولوں میں دستیاب وسائل اور انفراسٹرکچر کا نجی تعلیمی اداروں سے موزانہ کرنےکی ترغیب دلائی گئی ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا سلوگن ہے کہ "ہر بچہ سکول میں " داخل کرائیں۔