ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے پولیس سے مدد لینے کا فیصلہ

ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے پولیس سے مدد لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی ساہی) حکومت نے گندم اور پیاز کی قیمت مستحکم رکھنے کیلئے ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ روکنے کیلئے پولیس سے مددمانگ لی، آئی جی پنجاب نے کارروائیوں کے لیے مراسلہ بھجوادیا۔

چند روز قبل مافیا کی جانب سے مصنوعی آٹے اور چینی کا بحران پیدا کیا گیا، جس کے بعد حکومت نے سخت ایکشن لیا اور بحران پر قابو پایا، اب آنے والے دنوں میں گندم اور پیاز کی فصل شروع ہونے والی ہے جس کی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رکھنے کے لیے ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اے آئی جی آپریشنز پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کارروائیوں کے لئے مراسلہ بھجوا دیا ہے، تمام ضلعی افسروں کو حکم دیا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ میٹنگز کی جائیں اور جہاں ضرورت محسوس ہو وہاں ملکر کاروائیاں کی جائیں تاکہ ذخیرہ اندوزوں اور سمگلرز کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

Sughra Afzal

Content Writer