واسا کا کمرشل صارفین کیلئے ایمنسٹی سکیم لانے کا اعلان

واسا کا کمرشل صارفین کیلئے ایمنسٹی سکیم لانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (درنایاب) واسا نے رہائشی کنزیومرز کے بعد زیر زمین پانی نکالنے والے کمرشل صارفین کے لئے ایمنسٹی سکیم لانے کا اعلان کر دیا۔

واسا ہیڈ آفس میں وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز اور ایم ڈی سید زاہد عزیز نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، وائس چیئرمین واسا کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی اجلاس میں ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی گئی، شہرمیں پرائیویٹ آفس، ہوٹل سروس، اسٹیشن اور رہائشی کالونیاں سمیت انڈسٹریل جو زیر زمین پانی استعمال کر رہے ہیں وہ ایکوائر لائسنس بغیر جرمانے کے حاصل کر سکتے ہیں۔

 شیخ امتیاز کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ایسے بہت سے واقعات میں رشوت کی مد میں اووربلنگ کی گئی، ہیڈ آفس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو، ریونیو شالامار، نشتر ٹاﺅن اور راوی ٹاﺅن سے فارم حاصل کیے جا سکتے ہیں,جو  مارچ 2020ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ لاہور میں 20 ہزار انڈسٹریز کی تعداد ہے جبکہ 12 ہزار رجسٹرڈ ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer