(علی ساہی) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے آٹھ پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔
آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن مظفر گڑھ سجاد حسین کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرزملتان ،ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرزملتان طلعت حبیب کو ایس پی وائیلنس اگینسٹ ویمن سنٹر ملتان،سید نذرعباس کو ایس ڈی پی او تاندلیانوالہ فیصل آباد، واجدعلی کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ہاشم محمود کو ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ ، عدنان احمد ملک کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد جبکہ ڈی ایس پی عباس خٹک کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کےسپرد کر دی گئیں۔ بابرعلی کو ڈی ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی لاہور تعینات کردیا گیا۔