سانحہ ماڈل ٹاؤن، سابق حکومتی شخصیات جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئیں

سانحہ ماڈل ٹاؤن، سابق حکومتی شخصیات جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) سابق حکومت کے عہدیداران آج بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے بننے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے، جے آئی ٹی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، چوہدری نثار سمیت 10 افراد کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے نوٹس بھجوائے تھے۔

پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر دوسری جے آئی ٹی اپنا کام کررہی ہے جس کا اجلاس آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفتر میں ہوا۔ جے آئی ٹی کی جانب سے 21 فروری کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت 10 افراد کو طلبی کے نوٹسز بھجوائے تھے تاکہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیانات قلمبند کروا سکیں، تاہم نوٹس کے باوجود کوئی بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوا۔

جے آئی ٹی کی جانب سے چودھری نثار، خواجہ محمد آصف سمیت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو ساڑھے 10 بجے، پرویز رشید، عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کو 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ امداد اللہ بوسال، محمد نواز گوندل اور عرفان نواز کو بھی 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔ تاہم کوئی بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوا۔

دوسری جانب ن لیگ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے جے آئی ٹی میں نہ پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔