ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صفائی کے نظام کو بریک لگ گئی

صفائی کے نظام کو بریک لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) ایل ڈبلیو ایم سی کے آؤٹ سروس ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر ڈی سی آفس کے باہر سراپا احتجاج، موٹرسائیکلیں لگا کرمرکزی گیٹ بلاک کر دیا۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آؤٹ سروس ملازمین دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین شریک ہوئے۔

ملازمین نے موٹر سائیکلوں کی مدد سے ڈپٹی کمشنرآفس کا مین گیٹ کئی گھنٹے بند رکھا اورافسران کو بھی داخل نہ ہونے دیا۔ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ کمپنی سے ان کی تنخواہیں فوری دلوائی جائیں، دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ کرایہ، فیسوں اور کھانے پینے سمیت شدید مسائل درپیش ہیں۔

مرکزی گیٹ بند ہونے سے سائلین اور افسران کو ڈی سی آفس داخلے کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے پڑے۔