ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر لاہور کی ادبی شخصیات کیلئے بڑی خبر

شہر لاہور کی ادبی شخصیات کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) یونیسکو کا لاہور کو سٹیز آف لٹریچر کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ، لارڈ میئر مبشر جاوید کی زیرصدارت لاہور کو سٹی آف لٹریچر کے اسٹیٹس کے حصول کے حوالے سے اہم بیٹھک ہوئی۔

ٹاؤن ہال میں لارڈ مئیر مبشر جاوید نے سربراہ یونیسکو سٹیز آف لٹریچر ڈاکٹر اینڈریا ایڈل کو لاہور کی ادبی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر اینڈریا ایڈل نے بتایا کہ 21 مارچ کو شاعری کے عالمی دن کی تقریبات کے انعقاد کو ممکن بنانے کیلئے کردار ادا کرنے پر تیار ہیں۔

سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اینڈریا ایڈل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا تاریخی شہر لاہور اُمید ہے اسی سال یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا درجہ حاصل کرلے گا۔ لاہور کو یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا درجہ دلانے کی درخواست مل چکی ہے، درجہ ملنے پر ادبی شخصیات کے طائفوں کے تبادلے ہوسکیں گے۔

لارڈ مئیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد جرمن پارلیمنٹیرین وسیم بٹ کی کاوش سے لاہور کو بھی یونیسکو سٹیز آف لٹریچر کا درجہ ملنے جارہا ہے، یونیسکو سٹی آف لٹریچر کی سربراہ کی آمد کی مناسبت سے شہر کی ادبی شخصیات کو بھی مدعو کیا۔

پاکستانی نژاد جرمن پارلیمنٹیرین وسیم بٹ کا کہنا تھا کہ وطن سے محبت لاہور کھینچ لائی، پہلی مرتبہ پاکستان آیا اور لاہور کو یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا درجہ دلانے کی ٹھان لی 26 ممالک کے شہر یونسیکو سٹی آف لٹریچر کا درجہ رکھتے ہیں۔

نشست کےاختتام پر تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا جبکہ وفد کے ارکان کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر امجد اسلام امجد، نیئرعلی دادا، سلیمہ ہاشمی، پی ایس او ٹو میئر میاں وحید الزمان ،سی ای او کوتھم احمد شفیق، قاسم جعفری، عارفہ سیدہ ظاہرہ، امین اکبر چوپڑا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔