(جنید ریاض)گریڈ 19 سے 20 میں ترقی پانے 200 سے زیادہ اساتذہ کی ترقیاں خطرے میں پڑ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی آئی آفس میں 4سال قبل آئے ہوئے پرموشن کیسسز رواں سال بھی کلیئرنہیں ہوسکیں گے،28 فروری کو تمام پروموشن کیسسز کی اینٹی کرپشن رپورٹ کی تاریخ ختم ہوجائےگی،گریڈ 19 سے 20 سے ترقی پانے کیلئےاساتذہ کو پرموشن کیس کیساتھ اینٹی کرپشن رپورٹ جمع کرانا لازم ہے، 28 فروری کے بعد مذکورہ اساتذہ کو گریڈ 20 میں ترقی کیلئے دوبارہ اینٹی کرپشن رپورٹ حاصل کرنا ہوگی۔
صدرپنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ رانا عطاء محمد کا کہنا تھاکہ گریڈ20 کی خالی اسامیوں پر ترقیاں نہ ہونے سےاساتذہ میں مایوسی بڑھ رہی ہے،ان کاکہناتھاکہ گریڈ 17 سے 18 تک سکولوں میں 8000 اسامیاں بھی خالی ہیں۔