ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی)پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے میچز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور ایڈیشن کےلاہور قذافی سٹیڈم میں ہونے والے 3میچز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی،500اور 1000روپے والے ٹکٹس نایاب ہوگئے،لاہور کے شہریوں کی بڑی تعداد ٹکٹس خریدنے ٹی سی ایس سینٹرز پہنچی،جن شہریوں کو ٹکٹ ملا انہوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ جن شہریوں کو ٹکٹ نہ ملا انہوں نے مایوسی کا اظہا ر کیا۔

لاہوریے کہتے ہیں کہ اپنےشہر میں سٹار کھلاڑیوں کا فقید المثال استقبال کریں گے،آن لائن کےبعد جب کورئیرکمپنی کی جانب سے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی تو شہرکی 14شاخوں پرشہریوں کا رش لگ گیا،25 ہزارگنجائش کےقذافی سٹیڈیم کیلئےٹکٹوں کی قیمت پانچ سو،ہزار،دو ہزار اور تین ہزار روپے مقرر کی گئی،سب سےزیادہ مانگ پانچ سوروپے والی ٹکٹس کی رہی جو پہلے روزہی چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔

ذرائع کاکہناتھاکہ ٹکٹس کی فروخت صبح 8 بجے شروع ہوئی،پی ایس ایل کے لاہور میں 3 اور کراچی میں فائنل سمیت 5 میچز شیڈول ہیں،علاوہ ازیں کوالیفائر اور ایلیمنیٹر میچز کے ٹکٹس 500سے3ہزار میں دستیاب ہوں گی، نیشنل سٹیڈٰیم کراچی میں شیڈول فائنل کی ٹکٹس 500 سے8ہزار میں دستیاب ہوں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer