(سٹی 42) سبزہ زار میں معروف قوال شیرمیانداد،اہلیہ اوربیٹی کیخلاف مقدمہ درج گھریلوملازمہ کوتشددکانشانہ بنانے پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف قوال شیرمیانداد، اہلیہ اور بیٹی کے خلاف گھریلو ملازمہ کوتشد د کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی کے متن میں بیان کیا گیاکہ اہلخانہ نے گھریلوملازمہ پرتشددکےبعدبال کاٹے، شیرمیانداد،اہلیہ نائلہ اوربیٹی امل نےلوہےکےگرم راڈسےجسم بھی جلایا،ملازمہ 12سالہ عارفہ کو6ہزارروپےماہوارپرملازمہ رکھاگیاتھا۔
ملازمہ کی ماں کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے بال کاٹ کر برہنہ ویڈیو بھی بنائی گئی، ملازمہ کو دھمکیاں بھی دی گئی،چار ماہ قبل ماہوار 6000 ہزار پر شیر میانداد کے گھر رکھوایا گیا،دو ماہ سے ملازمہ کو اہلخانہ سے ملاقات نہیں کروائی گئی ۔