سعید احمد: لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر، آنے اورجانے والی ملکی و غیر ملکی 6 پروازیں منسوخ اور5 تاخیر کا شکار رہیں۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتوار کے روز بھی طیاروں کی کمی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار رہیں۔ ائیرپورٹ انکوائری کے مطابق شارجہ سے لاہور آنے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 413 ،کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 584 ، کراچی جانے والی پرواز پی کے 585 ،کراچی سے لاہور آنے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 404 ، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 405 اورکراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 312 کو منسوخ کر دیا گیا۔
جبکہ لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 737 دو گھنٹے، جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 734 دو گھنٹے ، لاہور سے رحیم یار خان جانے والی پرواز پی کے 651 ایک گھنٹہ اور رحیم یار خان سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 652 بھی ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔