ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد چیمہ کی گرفتاری کے بعد ڈی ایم جی افسران 2 دھڑوں میں تقسیم

احمد چیمہ کی گرفتاری کے بعد ڈی ایم جی افسران 2 دھڑوں میں تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: احد خان چیمہ کی گرفتاری کےمعاملہ پرڈی ایم جی افسران 2دھڑوں میں تقسیم ہوگئے۔ حکومت پنجاب کے دباؤپرڈی ایم جی ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی ہوگئے۔ ایسوی ایشن کے انتخابات اور احد چیمہ کے معاملہ پر مشاورت کیلئے12 بجے طلب کئےگئےپی کام اجلاس میں کوئی بھی ڈی ایم جی افسر نہ پہنچا۔         

 تفصیلات کے مطابق ڈی ایم جی افسروں نے آج جی او آرون میں انتخابات کے سلسلہ میں اجلاس طلب کررکھا تھا۔ اجلاس کے ایجنڈہ میں ڈی ایم جی ایسوسی ایشن کے انتخابات کے ساتھ مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار احد خان چیمہ کے حوالے سے لائحہ عمل کی تیاری کیلئے مشاورت کرنا بھی تھا۔ پی کام میں اجلاس کیلئے تقریباً 264ڈی ایم جی افسروں کو دوپہر 12 بجے مدعو کیا گیا تھا لیکن دوپہر 2بجے تک پی کام میں کوئی بھی ڈی ایم جی افسر نہ پہنچا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے ڈی ایم جی کے انتخابات ملتوی کروا دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ احد خان چیمہ کی مبینہ کرپشن کے معاملہ پر ڈی ایم جی آفیسرز 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض سینئرافسران مبینہ کرپشن کے معاملہ پر احد خان چیمہ کا ساتھ دینے کے مخالف اور میرٹ پراحتساب کی حمایت کرتے ہیں۔

 جبکہ دوسری جانب ڈی ایم جی افسروں کا ایک دھڑا احد خان چیمہ کی غیر مشروط حمایت کیلئے ہڑتال اور تحریک چلانے کا قائل ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایم جی سے تعلق رکھنے والے بعض سینئرافسران یہ چاہتے ہیں کہ احد خان چیمہ کو قانونی معاونت فراہم کی جائے لیکن ہڑتال کی کال دیکر انتظامی بحران کی کیفیت پیدا نہیں کرنی چاہیئے۔