تحریک انصاف؛ الیکشن امیدواروں کا فیصلہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں کرے گی

تحریک انصاف؛ الیکشن امیدواروں کا فیصلہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف کے الیکشن امیدواروں کا فیصلہ مارچ میں کیا جائے گا۔ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس مارچ میں طلب کرلیا گیا۔ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا خفیہ سروے بھی کروایا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت شروع کردی۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مارچ میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیاں فائنل نہ ہونے کی بنیاد پر امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے لیکن مارچ کے پہلے ہفتے میں حلقہ بندیوں کے اعلان کے ساتھ ہی پی ٹی آئی اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے  گی۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ امیدواروں کا چناو پرفارمنس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پارٹی قیادت کی جانب سے امیدواروں کو کہا گیا ہے کہ ممبرسازی مہم میں زیادہ سے زیادہ پارٹی ممبر بنانے والے کو ترجیح دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا خفیہ سروے بھی کروایں گے۔