ماڈل ٹاؤن کوپرآیٹو سوسائٹی کا الیکشن، دو گروپس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

ماڈل ٹاؤن کوپرآیٹو سوسائٹی کا الیکشن، دو گروپس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان ظہیر) ماڈل ٹاؤن کو پرآیٹو سوسائٹی کے الیکشن کا میدان سج گیا، فرینڈز گروپ، ماڈل ٹاؤن گروپ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ سوسائٹی کے انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ووٹر ز بھی بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں۔ فرینڈز گروپ اور ماڈل ٹاؤن گروپ کے حامی ووٹرز اور سپورٹرز نے اپنے امیدواروں کو جتوانے کے لیے سر توڑ کوششیں شروع کر دیں۔

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے صدر و نائب صدر کی نشست پر فرینڈز گروپ کے ریٹائرڈ کرنل طاہر کاردار اور ماڈل ٹاؤن گروپ کے صاحبزادہ سیف الرحمن مدمقابل ہیں۔ جبکہ نائب صدر کی نشست پر ظل الہی اور داؤد باری کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ سوسائٹی کے انتخاب میں چار ہزار 213 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

پولنگ سٹیشن کے اطراف میں سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے کیے پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ دوران پولنگ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے ٹریفک وارڈن بھی تعینات کیے گئے ہیں۔